یو پی ایس سی امتحان میں ٹاپ کرنے والی ٹینا ڈابی اور اسی امتحان میں سیکنڈ
پوزیشن پر رہے اطہر عامر جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ یہ
دونوں جلد ہی منگنی کرنے جا رہے ہیں۔ تاہم شادی کی تاریخ ابھی طے نہیں کی
گئی ہے۔ ٹینا اور اطہر اس وقت مسوری کے لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی فار
ایڈمنسٹریشن میں ایک ساتھ ٹریننگ پوری کر رہے ہیں۔ ٹینا نے ایک انگریزی اخبار کو بتایا کہ ان کی اطہر سے پہلی ملاقات نارتھ
بلاک میں واقع محکمہ پرسنل اینڈ ٹریننگ (ڈی او پی ٹی) کے آفس میں ہوئی تھی۔
وہ بتاتی ہیں کہ اس فیصلے میں ہم دونوں کے والدین بھی ساتھ ہیں۔ ٹینا اور
اطہر نے اس فیصلے کو کبھی چھپایا بھی نہیں۔ دونوں ہی سوشل میڈیا پر ساتھ
ساتھ گھومنے اور چھٹیاں گزارنے کی تصاویر پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ سیکنڈ ٹاپر اطہر نے جیتا یو پی ایس سی ٹاپر ٹینا ڈابی کا دل، جلد کریں گے
شادی
ٹینا ڈابی کی ماں نے نیوز 18 انڈیا سے کہا کہ ٹینا اور میں بہت قریبی ہیں
اور وہ مجھ سے شروع سے ہی سب شئیر کرتی تھی۔ ماں نے بتایا کہ اطہر اسے ڈی
او پی ٹی کے وقت سے ہی پسند کرتا تھا، اس لیے ہی وہ گھر آیا تھا، یہ بعد
میں ہمیں پتہ چلا۔ دونوں انٹیلجنٹ ہیں، اتنے اچھے انسان ہیں، اور کیا
چاہئے؟
ماں نے کہا کہ اطہر کے گھر والوں سے بھی ہماری بات چیت ہوئی تھی۔ وہ بہت ہی
سمجھدار فیملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی جانب سے کبھی کوئی منفی ردعمل
نہیں آیا ہے۔ ماں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے پائنٹرس میں کئی باتیں لکھی
ہیں اور ایک کتاب بھی لکھ رہی ہیں، میں چاہتی ہوں، کرن جوہر اسے ڈائریکٹ
کریں۔ ٹینا کی ماں نے کہا کہ اطہر کشمیری مسلم ہے۔ دونوں اتنے قابل اور
محنتی ہیں۔ سب چاہتے ہیں دونوں ساتھ رہیں۔
وہیں، ٹینا ڈابی کی بہن ریا ڈابی نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں۔ بہن کی شادی کو لے کر جذباتی ہوں۔